معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکہ میں حراست میں کیوں لیا گیا؟

کھابے لامے کی رہائی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر کھابے لامے کو امریکہ میں کچھ وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ وقت جب نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ سارہ نے ہدایتکار کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کردیا

امریکی امیگریشن کی کارروائی

نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹک ٹاکر کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنا انہیں حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان

حراست کے بعد رہائی

رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دے کر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ صرف گولی بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے: چودھری شجاعت

کھابے لامے کی ماضی کی زندگی

آج کا مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار 4 سال قبل کون تھا؟ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے کھابے لامے زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2 معمولی نوکریاں کرتے تھے، وہ ایک ریسٹورینٹ میں ویٹر کی ذمے داریاں سنبھالے ہوئے تھے جب کہ اسی دوران انہوں نے فیکٹری میں بھی ملازمت شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم

کھابے لامے: ایک معمولی سا فیکٹری ملازم ‘سٹار’ کیسے بنا؟ 22 سالہ کھابے کی ماہانہ آمدن کی بات کی جائے تو وہ دن رات محنت کے بعد بھی صرف ایک ہزار ڈالر ماہانہ کما پاتے جو شاید بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث انہیں اپنی دونوں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ویڈیوز کی کامیابی کی کہانی

ملازمتوں سے فارغ ہونے والے کھابے نے سوشل میڈیا پر انٹری ماری اور وہاں اپنی مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں، ان کی ویڈیوز بہت ہی سادہ ہوتیں جس میں وہ مشکل کاموں کو مزاحیہ انداز میں آسانی کے ساتھ کرتے دکھائی دیتے۔

ٹک ٹاک پر کھابے کی پہلی ویڈیو کو صرف 2 لوگوں نے دیکھا جس میں ایک ان کے والد اور دوسرا ان کا پڑوسی تھا، انہیں اپنی ویڈیوز پر ایک مہینے میں صرف 9 ویوز موصول ہوئے جب کہ وہ اتنی محنت کے بعد صرف 2 سبسکرائبرز ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی اور اپنی محنت کو جاری و ساری رکھا۔

منفرد بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں کبھی بولتے ہوئے دکھائی نہیں دیے، کھابے کی ویڈیوز جسمانی حرکات پر مشتمل ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود ہر زبان سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی ویڈیوز کو سمجھ سکتے اور مسکرا سکتے تھے۔ آہستہ آہستہ لوگوں نے ان کے کام کو پسند کرنا شروع کیا اور ویڈیوز پر شیئرنگ کی تعداد بڑھنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی لائن لگ گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...