پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچز کی تبدیلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجموعی طور پر 70 افراد دریائے سوات کے پانی میں پھنسے تھے جن میں سے 55 کو زندہ نکال لیا گیا ، ریسکیو حکام
مشاورتی عمل جاری
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی تجویز ٹی 20 ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: 39 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل
دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے آج انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طیارہ حادثہ ایک سبق۔۔۔
جنوبی افریقا کی خراب کارکردگی
جنوبی افریقا کی ٹیم 20 برس سے زائد عرصہ میں اب تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کو حاصل نہیں کرسکی ہے، پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا، آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔
پلیئنگ الیون کا اعلان
اس مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔








