رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟

محمد حارث کی شاندار کارکردگی

کراچی (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث محمد رضوان کا ستارہ گردش میں دکھائی دیتا ہے اور قسمت اب روحیل نذیر پر مہربان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں :مریم نواز کا شہیدمریم مختیار کی نویں برسی پر پیغام

روحیل نذیر کو موقع ملنے کے امکانات

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں روحیل نذیر کو موقع ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ اگلے 6 ماہ بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نہیں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا

ٹیسٹ سیریز کے دوران سلیکشن

نومبر میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کے موقع پر ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں، ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔ قومی ٹیم سے متعلق اہم فیصلے کیے جارہے ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سرفراز احمد اور سکندر بخت کے بارے میں ابھی پی سی بی نے باضابطہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق

سلیکشن کمیٹی کے موجودہ ارکان

پی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ ابھی تک سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکٹرز کی کارکردگی کو دیکھنے اور بعض نظر انداز کھلاڑیوں کے بارے میں سلیکٹرز کی توجہ دلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ دونوں نے اسلام آباد اور لاہور کی ان میٹنگز میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ،امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

اہم فیصلے اور کھلاڑیوں کی حالت

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے ساتھ مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا اہم فیصلوں میں پیش پیش دکھائی دے رہے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ ہفتے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں روحیل نذیر کو موقع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نسیم شاہ اور عامر جمال ان فٹ ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔ البتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو بیوی نے تھپڑ مار دیا

فٹنس کے مسائل اور رفع موانع

فلڈ لائٹس میں انہیں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، لہذا ان کی فٹنس پر بھی کام کیا جائے گا۔ علی رضا کو پاکستان شاہینز کی جانب سے مواقع دے کر گرووم کیا جائے گا۔

پی سی بی کے اقدامات

پی سی بی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کی تقرری کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ مائیک ہیسن اب نیوزی لینڈ واپس جاچکے ہیں، وہ 7 جولائی کو کراچی واپس آئیں گے، 10 جولائی سے کراچی میں بنگلا دیش کی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...