عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست، تحقیقات شروع
پولیس کی ناکامی
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی گئی، لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل آمد،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
عدالت کا استفسار
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے گئے، لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے۔ ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
منفرد کیس
عدالت نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے، لہٰذا ٹیسٹ کرانے کے لیے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے۔
تفتیش کی ہدایت
بعد ازاں، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔








