مودی پر جنگی جنون طاری، فضائی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کتنے ہزار کروڑ کا دفاعی نظام خریدنے کی تیاری کر لی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

جنگی جنون: نریندر مودی کا نیا منصوبہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر جنگی جنون طاری، خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ بھی شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
دفاعی خریداری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی ہے۔ بھارتی فوج کیلئے کوئیک ری ایکشن سرفیس-ٹو-ایئر میزائل سسٹم خریداری کی منظوری لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ لیا ہے تو دلہن بھی ڈھونڈ کردیں، کارکن نے رکن اسمبلی کو روک کر مطالبہ کردیا
نئے دفاعی نظام کی خصوصیات
بھارتی نیوز ایجنسی ’’اے این آئی نیوز‘‘ کے مطابق، ’’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ دفاعی نظام QRSAM کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے۔
یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید نظام ڈی آر ڈی او، بی ای ایل اور بی ڈی ایل کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ دفاعی نظام QRSAM ڈرونز، ایئرکرافٹ اور کروز میزائلز کے خلاف 24 گھنٹے آپریشنل رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا: عالیہ حمزہ
تحلیل اور خطرات
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام کے حصول کی منظوری ثابت کرتی ہے کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ ’’آپریشن سندور‘‘ میں ناکامی کے بعد بھارت کی بڑے پیمانے پر اسلحے کی خریداری خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت پاکستان اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اپنے دفاع میں بھر پور جوابی وار کرے گا۔