نیوجرسی سے پاکستانی امریکن شمع حیدر نے تیسری بار بڑی فتح حاصل کر لی

شمع حیدر کی فتح
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی ریاست نیوجرسی سے پاکستانی امریکن شمع حیدر ایک سخت مقابلے کے بعد مسلسل تیسری بار سٹیٹ اسمبلی کا اپنا پرائمری انتخاب جیت گئی ہیں۔ شمع حیدر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پولیٹکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی ہمشیرہ ہیں۔ وہ امریکی ریاست نیو جرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 37 سے تیسری ٹرم کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے پرائمری انتخاب لڑ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یو این سیکریٹری جنرل اور صحافیوں کی عالمی تنظیم CPJ کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
موجودہ مناصب اور مستقبل کے انتخابات
شمع حیدر اس وقت نیو جرسی سٹیٹ اسمبلی میں اپنی دوسری ٹرم مکمل کر رہی ہیں۔ جو جنوری 2026 میں اختتام پذیر ہوگی۔ تیسری ٹرم کے لیے شمع حیدر کا مقابلہ اب رواں سال نومبر میں ریپبلکن امیدوار سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ملازمین کے الاؤنس سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی درخواست مسترد
انتخابی نتائج
نیو جرسی کے ڈسٹرکٹ 37 میں سٹیٹ اسمبلی کی 2 نشستوں پر 6 ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ جن میں سے شمع حیدر نے 22 فیصد ووٹ اور ایلن پارک نے 26 فیصد ووٹ لے کر اپنا پرائمری انتخاب جیت لیا ہے۔
مجموعی ووٹ شمار
سال 2023 کے جنرل الیکشن میں شمع حیدر نے مجموعی طور پر 25,943 جبکہ پرائمری انتخاب میں 8,178 ووٹ حاصل کیے تھے۔