قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ملزم کا دوکاندار پر تشدد
تشویشناک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار سے طلاق کے بعد اسما کیوں بیرون ملک جانے پرمجبور ہوئیں؟
پولیس کا فوری اقدام
ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، جس پر شہری کی جانب سے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔
مقدمے کی تفصیلات
ایس پی سٹی نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔








