عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
تازہ ترین قیمتیں
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برینٹ خام تیل دو ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66 ڈالر 46 سینٹس میں فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی خوشی پاکستانیوں کو کیوں ناپسند ہے؟
تجارتی معاہدے کی تفصیلات
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدر کی حتمی منظوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق
ٹیرف کا فرق
ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، جبکہ چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکہ کو فراہم کرے گا۔
مزید معلومات
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی طلباء کی امریکہ میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔








