امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی

امریکا کا مشرق وسطیٰ سے عملے کا انخلا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
وزیر دفاع کی اجازت
امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دی ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت اور سلامتی ہماری ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
سینٹرل کمانڈ کی نگرانی
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سینٹ کام خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی سلمان خان “کون بنے گا کروڑ پتی” میں امیتابھ بچن کی جگہ لیں گے؟ حقیقت سامنے آ گئی
دیگر ہدایتیں
دوسری جانب، امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔
سکیورٹی صورتحال کی معلومات
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکا نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر ہدایات جاری کیں، البتہ امریکی حکام کی طرف سے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔