امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی
امریکا کا مشرق وسطیٰ سے عملے کا انخلا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان
وزیر دفاع کی اجازت
امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دی ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت اور سلامتی ہماری ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنہ آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ بھی بتادی
سینٹرل کمانڈ کی نگرانی
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سینٹ کام خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے شوبز انڈسٹری کو 33 سال دینے والے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا
دیگر ہدایتیں
دوسری جانب، امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔
سکیورٹی صورتحال کی معلومات
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکا نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر ہدایات جاری کیں، البتہ امریکی حکام کی طرف سے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔








