خیبرپختونخوا: پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بجٹ کے بائیکاٹ کا خدشہ
پشاور میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ
خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پولیس ہائی الرٹ، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
پی ٹی آئی کے اراکین کا بائیکاٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
سابق صوبائی وزیر کی تنبیہ
سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہیں خدشہ ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار کیا گیا ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، فافن رپورٹ
پارٹی کی اندرونی صورتحال
پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی تھیں کہ بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ، سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان اور جنید اکبر سے مشاورت کی جائے۔ تاہم، بجٹ کی تیاری میں ان رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا، جس پر کئی اراکین اسمبلی نے سخت رد عمل دیا ہے۔
بجٹ کی منظوری کا خطرہ
ذرائع کے مطابق، اندرونی اختلافات کے باعث اسمبلی میں بجٹ کی منظوری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ بانی کی مشاورت کے بغیر جاری کردہ بجٹ کی منظوری میں ناراض اراکین نے اب اس کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کئی اراکین اسمبلی اب بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ آیا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر پیش کیا جائے یا نہیں۔








