حکومت کا وہ ٹیکس جسے پیپلز پارٹی نے ماننے سے انکار کر دیا

پیپلز پارٹی کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہلگام حملے کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی
بجٹ پر ردعمل
تفصیلات کے مطابق بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی ناکافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
ہیدرآباد کراچی موٹر وے منصوبہ
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے کے 400 ارب کے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کی تجویز کے بعد دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ فیصل آباد میں خریداروں سے 3 سے 6 روپے فی واٹ اضافی وصول کیا جارہا ہے جس پر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.