بھارت کو بڑا جھٹکا، ایشیا ءکپ بھارت سے کس ملک منتقل ہونے کا امکان؟ بڑی خبر
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کا بحران
دبئی (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیاءکپ 2025 کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرناہے، میرے پاس اختیار نہیں، علی امینگنڈاپور
رواں برس کی میزبانی اور میچز کا انعقاد
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایشیاءکپ کی میزبانی بھارت کو کرنی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نہ آنے کے باعث اب پاکستان بھی اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف
اہم ایونٹس کی فہرست
اہم ایونٹ میں ایشیاءکپ کے علاوہ بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025 اور مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمشان گھاٹ کیس: اب تو کابینہ بھی نہیں ہے کیسے منظوری ملے گی؟ پشاور ہائیکورٹ
ایونٹ کی ممکنہ منتقلی
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک، بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) متحدہ عرب امارات کو غیر جانبدار مقام کے طور پر حتمی شکل دے گی تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی
ٹی20 فارمیٹ میں چلنے والا ایڈیشن
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایشیاءکپ کا رواں ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں 19 میچز شیڈول ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا: صدر زرداری
اے سی سی کا باضابطہ اعلان
دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق جلد اعلان کریں گے۔
سہ ملکی سیریز کے امکانات
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ ایشیا کپ سے قبل امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلے جانے پر بات چیت جاری ہے تاہم منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے。








