وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ابوظہبی پہنچے، جہاں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
وزیراعظم کے وفد کے اراکین
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نومئی کیسز: 49 ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ملاقاتیں اور ایونٹس
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر اس سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ یو اے ای کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔








