بھارتی مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 242 ہوگئی

افسوسناک ہوائی حادثہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو یہ بہت برا دن ہوگا، سلمان اکرم راجہ
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا، جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔ حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔ طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جا رہا تھا اور ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟ سپریم کورٹ نے پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی
مسافروں کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جا رہا تھا۔ ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گر کر تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پر اظہا ر تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری
حادثے کا وقت اور مقام
حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔ طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
ایمرجنسی اور تحقیقات
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل کیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔
پرانی طیارہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔