احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کا بچ جانے والا واحد مسافر کون ہے؟

بھارتی مسافر طیارے کا حادثہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی مسافر طیارے کے حادثے میں ایک 40 سالہ مسافر کی زندگی بچ گئی، جس کی شناخت وشواش کمار رمیش کے نام سے ہوئی۔ رمیش بھارتی نژاد برطانوی شہری ہے جو اپنے اہل خانہ سے ملنے بھارت آیا تھا اور واپس برطانیہ جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 53 واں نیشنل ڈے منایا گیا

حادثے کا منظر

رمیش نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 برسوں سے لندن میں مقیم ہیں اور اپنے بھائی کے ساتھ بھارت آئے تھے جو اسی طیارے میں سوار تھے۔ رمیش نے بتایا کہ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکا ہوا اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے: صدر مملکت

زندہ بچ جانے کا معجزہ

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے سینے، آنکھوں اور پیروں پر چوٹیں آئیں لیکن میں مکمل ہوش میں اور بات چیت کے قابل تھا۔ زندہ بچ جانے والے واحد مسافر، رمیش نے مزید کہا کہ جب میں اُٹھا تو میرے ارد گرد لاشیں پڑی تھیں۔ میں بہت ڈر گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں فوراً اُٹھا اور بھاگا۔ طیارے کے پرخچے ہر طرف بکھرے ہوئے تھے۔ کسی نے مجھے پکڑا، ایمبولینس میں ڈالا اور ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

احمد آباد پولیس کمشنر کا بیان

دوسری جانب اس حادثے کے بعد احمد آباد پولیس کمشنر گیانندرا سنگھ ملک نے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کو بتایا تھا کہ بظاہر حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ تاہم وشواش کمار کے زندہ بچنے کی خبر سامنے آنے کے بعد صورتحال میں نیا موڑ آ گیا ہے۔

ہسپتال کی حالت اور اہل خانہ کی خوشی

رمیش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے کچھ دیر کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا گیا۔ مسافر کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔ زندہ بچ جانے والے واحد مسافر رمیش کے اہل خانہ کو جب خبر ملی تو وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ہسپتال میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ خیال ظہار کیا جا رہا ہے کہ زندہ بچ جانے والا مسافر پچھلی سیٹوں پر بیٹھا تھا اور جب طیارہ ہاسٹل کی چھت پر گرا تو جہاں مسافر بیٹھا وہ حصہ جلنے سے رہ گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...