سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
ثنا میر کا نیا اعزاز
لارڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی نے پنجاب اور کاشتکار کا سر بلند کر دیا، آڑھتی کے جبر سے بچ گئے: بزرگ کاشتکار
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
لارڈز کی روایت
لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے احتجاج کے ارادے سے نہیں شرپسندی پھیلانے آئے تھے، وفاقی وزراء
گھنٹی بجانے کی اعزاز
جمعرات کو پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں پر زرعی ٹیکس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا برہمی کا اظہار
آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت
خیال رہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی کے لیے ملک میں بدلے لینے کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، حافظ عبدالکریم
کرکٹ کیریئر کا آغاز
ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر 2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی کمی
بین الاقوامی میچز میں شمولیت
ثنا میر نے اپنے کیریئر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکہ کے لیے انتہائی اہم معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی
وکٹوں اور رنز کا ریکارڈ
انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔
بریک لینے کی کہانی
سابق پاکستانی ویمن کرکٹر ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل، ثنا میر کے کرکٹ سے بریک لینے کی اندرونی کہانی۔








