اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو امریکی صدر نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا، ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی کا اسرائیل کے حملے پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سڑکیں تباہ حال، شہری ادارے ایس ایس جی سی سے اربوں روپے ہضم کر گئے
ٹرمپ کی ناکامی اور امریکہ کی ذمہ داری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے، امریکہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات
سابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کیا امریکہ نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلئے گرین سگنل دیا؟ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی، سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے ردعمل آیا ہے، بیانات سے اب کام نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم
اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دینا
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔ چین نے کہا ہے کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل صرف امریکہ کی بات سنتا ہے، ضروری ہے کہ ایران کے ساتھ یکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔
روسی کردار پر سوالات
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کر سکتا ہے، اس صورتحال میں امریکہ کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔