اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس نے رد عمل جاری کر دیا

ماسکو کی تشویش
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی میں اضافے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان نے OPPO A5 PRO کے اوپر ٹرک چڑھا دیا
کریملن کا بیان
روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اسرائیلی حملوں کے بعد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، پیسکوف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس اچانک اور شدید اضافے سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل
اسرائیلی کارروائیاں
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور فوجی کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق اس کارروائی کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔
روس کا پیغام
روس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔