صدر آصف زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

صدر آصف زرداری کی مذمت
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو اور سکھ بچے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں سے نکال دیں گے، میں انہیں بتاتا تھا کہ قائد اعظمؒ نے پورا پنجاب مانگا ہے، اس لیے ہم یہیں رہیں گے
عالمی برادری کا کردار
نجی ٹی وی سماء کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ جانوں کے ضیاع پر ایران کی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
فوری کارروائی کی ضرورت
مزید کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح ملک کا احتساب کرے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔