ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے

ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب کی تباہی
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے :فیصل کریم کنڈی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا یونین کونسل کا دفتر جسے نوجوانوں کے لیے وقف کر دیا گیا، یہاں بیٹھ کر اپنے دفتر کا کام کریں یا کھیل کود، مکمل آزادی
مزید ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات
رافیل گروسی کے مطابق ایرانی حکام نے آئی اے ای اے کو بتایا ہے کہ ایران میں دو مزید ایٹمی تنصیبات پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔ ان میں فردو کا توانائی کی افزودگی کا پلانٹ اور اصفہان کا پلانٹ شامل ہیں۔
تابکاری کی حالت
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ نطنز پر حملے کے بعد وہاں ایٹمی تابکاری کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔