خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے

اسرائیل کی چڑھائی اور ایران کا ایٹمی پروگرام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
تاریخی واقعات کا تجزیہ
سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمر چیمہ نے لکھا کہ:
- 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا۔
- 2003 میں امریکہ اور اتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تختہ الٹ دیا۔
- لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک دیا اور سامان امریکہ کے حوالے کر دیا، لیکن 8 سال بعد قذافی کا تختہ الٹ دیا۔
ایران اور اوبامہ انتظامیہ کا معاہدہ
ایران اوبامہ انتظامیہ کے ساتھ 2015 میں ایک معاہدے کے تحت ایٹمی پروگرام روکنے پر آمادہ ہوا، اقوام متحدہ نے معاہدے کی توثیق کی لیکن اسرائیل اسکا مخالف تھا۔ ٹرمپ نے آکر 2018 میں یہ معاہدہ توڑ دیا۔ ان واقعات سے جہاں مغربی دوہرا معیار عیاں ہوتا ہے، وہاں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر بھی بڑھتی ہے۔