بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
ثنا مقبول کی صحت کی صورتحال
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن: بل گیٹس کا کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ
جگر کی بیماری کی تشخیص
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں، جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ
ثنا مقبول کا بیان
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
ثنا مقبول نے مزید کہا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اور صحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
بیماری کے اثرات
اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی، جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔








