خاتون مسافر نے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی

واقعہ کی تفصیل
بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک مسافر خاتون نے اپنے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بڑی پیشکش کر دی
واقعہ کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں کاویا نامی سافٹ ویئر انجینئر نے بس ڈرائیور اطہر حسین کو اپنے آفس کے قریب بس روکنے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر عمران خان کا مؤقف بھی آگیا
تشدد کا آغاز
ڈرائیور نے اس کی بات نہ سنی، جس پر کاویا غصے میں آپا کھو بیٹھیں اور اپنی چپل اتار کر ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ
ڈرائیور کا مؤقف
42 سالہ اطہر حسین نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون بغیر اسٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں، جو کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ سامنے آگئی
خاتون کے رویے کی وضاحت
ڈرائیور اطہر حسین کے مطابق، "بس نہ روکنے پر خاتون نے بدتمیزی کی اور غلط زبان کا استعمال کیا۔ جب میں نے اُنہیں تنبیہ کی کہ بس میں سی سی ٹی وی انسٹال ہے، تو یہ سن کر خاتون مزید طیش میں آئیں اور چپل سے مجھے پیٹنا شروع کردیا۔"
تفتیش اور خاتون کی حالت
بعدازاں پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور وہ دوائیاں لے رہی ہیں۔