گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت
جار ج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے دوران پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کھلاڑیوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد نواز، خواجہ نافع، سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو مختلف فرنچائزز نے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل
ٹیموں کی تقسیم
سعود شکیل گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان ہوبارٹ ہیوریکین کی ٹیم میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
NOC کی حیثیت
خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لیے NOC جاری ہو چکا ہے تاہم ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کو بھی گلوبل سپر لیگ کے لیے NOC جاری کر رکھا ہے۔ تاہم سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو ابھی تک پی سی بی کی جانب سے NOC جاری نہیں ہوا ہے۔
ایونٹ کی تاریخ
واضح رہے کہ گیانا گلوبل سپر لیگ 10 سے 18 جولائی تک کھیلی جائے گی۔