آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ

کرنٹ اکائونٹ سرپلس کی خبر
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،کتنے عازمین رجسٹریشن کراچکے؟وزارت مذہبی امور کا اہم بیان
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
پشاور میں سیف سٹی منصوبہ
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور بجٹ میں کوئی ایک منصوبہ بھی انقلابی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات
محصولات کی ریکارڈ مقدار
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھی کیں اور شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ٹوبیکو مافیا کو شکنجہ ڈالنے کی ضرورت ہے اور کراچی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ فیس لیس اسیسمنٹ نظام رائج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف جنگ، چین نے خاموشی سے ایسا کام کردیا کہ ٹرمپ بھی حیران رہ جائیں
فیس لیس اسیسمنٹ نظام کی کامیابیاں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اس نظام کی بدولت چند گھنٹے میں کنٹینر کلیئر کر دیا جاتا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا اور وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ساڑھے 34 ارب روپے سرکاری خزانے میں واپس آیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظوری حاصل
ترسیلات زر اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف
انہوں نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی، مگر اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں۔
وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا، جنہیں تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کو ایئر بیسز پر حملے کا جواب دینا ہوگا، پیوٹن نے ٹرمپ سے گفتگو میں واضح کر دیا
پاکستان کا ایران کے ساتھ موقف
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا، جس پر ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے اور دنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے۔
فلسطینی کاز کا دفاع
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے۔ پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی ہے، اور فلسطینی کاز ہمارے دلوں کے قریب ہے۔
پاکستان نے ہر عالمی فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی۔