14 سے 16 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں آندھی، بارش، ژالہ باری کا امکان

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 جون کے دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز، موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائلوں کو روکنے میں کون سا ملک اسرائیل کی مدد کر رہا ہے؟ جانیے
محکمہ موسمیات کی انتباہ
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیون جی اور دینارا ڈی سلوا نے ITF پاکستان جے 30 ٹینس چیمپئن شپ میں سنگلز ٹائٹل جیت لیے
آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کل کے موسم کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کل خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان بالائی، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی، جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔