چینی وزیر خارجہ کا ایرانی اور اسرائیلی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ
چین کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم سمیت چار گرفتار
ایران کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
امن اور استحکام کی درخواست
وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی فطرت میں حسد ہمیشہ سے ہے، سینئر افسران کو تکلیف پہنچی تھی، پھر مایوسی لوٹ آئی، کولیگزبے تکلفی سے مسائل میرے ساتھ ڈسکس کر لیتے تھے
اسرائیل کے وزیر خارجہ کیساتھ گفتگو
بعد ازاں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی گفتگو کی اور دوٹوک انداز میں باور کرایا کہ ایران پر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین تمام ممالک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں کس اداکارہ کے ساتھ کر رہے ہیں نئی فلم؟ مداحوں کے لیے خوشخبری!
تنازع کے حل کے لئے مذاکرات کی اہمیت
موجودہ تنازع کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ چین کی جانب سے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اس تنازعے میں امن کا داعی اور متوازن ثالث بننے کا خواہاں ہے۔
چین کی بڑھتی ہوئی سفارتی حیثیت
مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین علاقے میں اپنا سفارتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔








