ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے
پاکستانی مذہبی سیاح ایران اور عراق میں پھنس گئے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح و دیگر افراد پھنس گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، پاکستان نے راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیوں اور ادویات پرمشتمل 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا
سفارتی مشکلات
پاکستانی مسافر نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے، جبکہ عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرز کوئی نہیں اٹھا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
سفیر کی غیر موجودگی
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں، جب کہ جنگی صورتحال میں بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کا کام معمول پر ہے، تاہم بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ آج مذہبی چھٹی کے سبب بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کرلی
حکومت کی ٹریول ایڈوائزری
حکومت نے ایران سے متعلق پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران کے لیے سفر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا عزم ہے کہ ہر نوجوان کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی ہنر ضرور ہو، وزیراعلیٰ مریم نواز
سفری پابندیاں
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی سلامتی کے سبب آج سے پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے، زمینی راستوں سے بھی ایران کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مستقبل کے امکانات
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سے ایران کا سفر کھول دیا جائے گا، پاک ایران سرحد پر پاکستانی سرحدی حکام کو ہدایت پہنچا دی گئی ہے۔








