ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، مریم نفیس

معروف اداکارہ مریم نفیس کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں ممالک کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
خواتین کی سماجی حیثیت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے کو برا تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین کو سماجی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم
شوبز انڈسٹری میں خواتین کا کردار
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔
نماز کا مقام
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، ہر فرد عزت و احترام کے ساتھ کام کرتا ہے، اور کسی کے کام کو حقیر نہیں سمجھا جاتا۔