بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا
پاکستانی ہائی کمشنر کی تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے 2 ماہ کے دوران 831 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 ہلاکتیں
نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع کے مطابق سید معروف کی جگہ عمران حیدر کو ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ عمران حیدر اس وقت میانمار میں پاکستانی سفیر ہیں، سید معروف کو پہلے ہی ڈھاکہ سے واپس بلایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع
نائب سفیروں کی تعیناتی
ذرائع کے مطابق متعدد ممالک کے لیے پاکستان کے نائب سفیروں کی تعیناتی کی منظوری کے بعد عطیہ اقبال قطر میں پاکستانی نائب سفیر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسقط میں محفل مشاعرہ کا انعقاد، سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری کی بھی شرکت
دیگر اہم تعیناتیاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین یوسف شام کے لیے پاکستانی ناظم الامور جبکہ رومان وزیر جرمنی کے لیے پاکستانی نائب سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا
کینیڈا اور یو اے ای کے لیے تعیناتیاں
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نعیم چیمہ کو کینیڈا کے لیے ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور ڈی جی فوزیہ احمد یو اے ای کے لیے نائب سفیر ہوں گی۔
ڈی جی اور قونصل جنرل کی تعیناتیاں
عطیہ اقبال اس وقت ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ تعینات ہیں، الیاس محمود نظامی جلد ہی نائب سفیر امریکہ چلے جائیں گے، اویس خان قونصل جنرل قندھار چلے گئے اور فید امجد کو قونصل جنرل برمنگھم تعینات کیا گیا۔








