بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا

پاکستانی ہائی کمشنر کی تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع کے مطابق سید معروف کی جگہ عمران حیدر کو ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ عمران حیدر اس وقت میانمار میں پاکستانی سفیر ہیں، سید معروف کو پہلے ہی ڈھاکہ سے واپس بلایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معزولی کے بعد بشارالاسد نے پہلا بیان جاری کردیا، فرار کی کہانی سنادی
نائب سفیروں کی تعیناتی
ذرائع کے مطابق متعدد ممالک کے لیے پاکستان کے نائب سفیروں کی تعیناتی کی منظوری کے بعد عطیہ اقبال قطر میں پاکستانی نائب سفیر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ہاتھ پر کسی کا خون نہیں، رینجرز کا شہید آپ کا ہی نہیں ہمارا بھی شہید ہے: علی محمد خان
دیگر اہم تعیناتیاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین یوسف شام کے لیے پاکستانی ناظم الامور جبکہ رومان وزیر جرمنی کے لیے پاکستانی نائب سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
کینیڈا اور یو اے ای کے لیے تعیناتیاں
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نعیم چیمہ کو کینیڈا کے لیے ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور ڈی جی فوزیہ احمد یو اے ای کے لیے نائب سفیر ہوں گی۔
ڈی جی اور قونصل جنرل کی تعیناتیاں
عطیہ اقبال اس وقت ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ تعینات ہیں، الیاس محمود نظامی جلد ہی نائب سفیر امریکہ چلے جائیں گے، اویس خان قونصل جنرل قندھار چلے گئے اور فید امجد کو قونصل جنرل برمنگھم تعینات کیا گیا۔