پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، ان کے استقبال کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ویڈیوز سامنے آگئیں۔
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ
اسلام آباد، نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ متوقع ہے اور خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں ان کا یہ دورہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ان کے استقبال کے لیے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کانگریس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا
امریکہ میں خیرمقدم کی تیاریاں
تفصیل کے مطابق، الیکٹرانک بورڈز پر بھی پاکستان کے جھنڈے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر دیکھی گئی ہیں۔ فیلڈ مارشل کا امریکہ میں خیرمقدم کرنے اور ان کی حمایت میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کانگریس کے ارکان تیار ہیں، اور ان کی طرف سے الیکٹرانک اشتہارات بھی نشر ہونا شروع ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر کی وفات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
ویڈیوز کا اشتراک
اسی طرح یہ ویڈیو نیو یارک کے معروف ٹائمز سکوائر کی ہے جہاں سے سامنے آنیوالی ویڈیو میں امریکی و پاکستانی پرچم اور پاکستان کے خوبصورت مناظر کے کلپس الیکٹرانک بورڈز پر اپنے رنگ بکھیر رہے ہیں۔








