ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کے لیے پیغام
ایران کی نکتہ چینی
تہران(ڈیلی پا کستان آن لائن) ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل میں رہنے والے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حساس علاقوں کے قریب جانے یا رہنے سے گریز کریں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں حفاظت اور آگ سے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش، 1,400 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت
ایرانی فوج کا سخت انتباہ
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل مقبوضہ علاقوں کے ہر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ شہری اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور ان علاقوں کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ علاقے مستقبل قریب میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے۔
تازہ ترین میزائل حملے
ایرانی فوج کی جانب سے یہ بیان نشر کیے جانے کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل داغ دیے۔








