ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین واپڈا سجاد غنی مستعفی

متوقع موسم

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،مختلف شہروں میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بارش ہوئی۔

پتوکی، دیپالپور، چشتیاں اور وہاڑی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، پیر محل، حاصل پور، شور کوٹ میں بھی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...