وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چودھری
فواد چودھری کا وزیراعظم پر تبصرہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا
ایئر فورس کے جہاز کا استعمال
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کے چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی
وزیراعظم کے جہاز کا غلط استعمال
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے ٹیکسی ہو، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی: بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ کیوں ہوا بند؟ جانئے اصل وجہ
فیصل آباد میں ٹرائل کی صورتحال
فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے کہ آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن متحرک، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ۔
بدترین ٹرائل حالات
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور فیملی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
پنجاب کا بجٹ اور خرچ
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں کہ پنجاب میں 13 ارب روپے کا مجموعی بجٹ صفائی ستھرائی کا ہے۔ عید کے تین دنوں میں 30 ارب روپے خرچ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے آلائشیں ٹھکانے لگانی ہیں، اس طریقے سے پیسے لگائے جا رہے ہیں جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں ہے۔








