بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
بجٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہیں، کیونکہ پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
انتخابی عمل کی تیاری
انہوں نے کہا کہ جولائی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا، اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کو دوسرے اعتراض کا آئینی استحقاق حاصل نہیں، ایکٹ بن چکا تو گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہورہا؟ مولانا فضل الرحمان
سیکیورٹی کے خدشات
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں کہ اسلحہ لے کر آئیں گے، مکمل تیاری سے آئیں گے۔ یہ جب بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے، سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے
سیاسی تشدد کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تو ملک کو نہیں چھوڑا جا سکتا، پی ٹی آئی ہمیشہ احتجاج نہیں فساد کرتی ہے، پی ٹی آئی کی تشدد پسندانہ پالیسی سے پنجاب کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا فرض ہے۔
پی ٹی آئی کی تنقید
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کام گلہ پھاڑنا ہے، مائیک توڑنا اور کتابیں پھاڑنا ہے، پی ٹی آئی کے ہاتھ میں جب حکومت تھی تو کوئی بھلائی کا کام نہیں ہوا۔








