بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ
بجٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہیں، کیونکہ پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ شہر جہاں بھکاریوں کو بھیک دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کردیا گیا
انتخابی عمل کی تیاری
انہوں نے کہا کہ جولائی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا، اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مویشی بیوپاریوں سے ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
سیکیورٹی کے خدشات
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں کہ اسلحہ لے کر آئیں گے، مکمل تیاری سے آئیں گے۔ یہ جب بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے، سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
سیاسی تشدد کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تو ملک کو نہیں چھوڑا جا سکتا، پی ٹی آئی ہمیشہ احتجاج نہیں فساد کرتی ہے، پی ٹی آئی کی تشدد پسندانہ پالیسی سے پنجاب کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا فرض ہے۔
پی ٹی آئی کی تنقید
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کام گلہ پھاڑنا ہے، مائیک توڑنا اور کتابیں پھاڑنا ہے، پی ٹی آئی کے ہاتھ میں جب حکومت تھی تو کوئی بھلائی کا کام نہیں ہوا۔