رواں سال اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 34.9 بلین ڈالر وطن بھیجے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا تارکین وطن کے لیے پیغام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تارکین وطن نے محنت سے ترسیلات زر سے لاکھوں خاندانوں کو ترقی دی۔ رواں سال اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 34.9 بلین ڈالر وطن بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے
خاندانی ترسیلات کے عالمی دن کی اہمیت
وزیراعظم نے خاندانی ترسیلات کے عالمی دن پر تارکین وطن کو معیشت میں شراکت پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر معیشت کی بنیاد رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات، ادارے کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق
پاکستانی تارکین وطن کی محنت کا اعتراف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تارکین وطن نے محنت سے اپنے آبائی ممالک میں ترقی کی راہ ہموار کی۔ 9 ملین سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں جو کہ اپنی جڑوں سے گہرے طور پر وابستہ ہیں، انکے مالی عطیات اپنے خاندانوں اور ملکی ترقی کا طاقتور ستون ہیں۔ ہم اپنی عالمی پاکستانی کمیونٹی کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترسیلات زر میں اضافہ
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال اوورسیز پاکستانیوں نے رکارڈ 34.9 ڈالر وطن بھیجے، موجودہ مالی سال کی ترسیلات زر پچھلے سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں، یہ مثبت اشاریے ہمارے تارکین وطن کی محنت اور وفاداری کا ثبوت ہیں۔








