میری شادی نہیں ہو رہی کیونکہ میں اتنی بار ۔۔‘‘اداکارہ لائبہ خان کا انکشاف

لائبہ خان کی شادی پر گفتگو
کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا
نئی زندگی کی آرزو
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کر لیا ہے اور اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیرِ التوا
ممکنہ جیون ساتھی کی خصوصیات
اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور ان کی ہر بات سن سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا
کامیابی کا آغاز
میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں ؟ جس پر لائبہ خان نے کہا کہ وہ صرف کام کرنا چاہتی ہیں، کوئی بھی ہو چلے گا۔
ہدف کی تکمیل
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا لیکن پھر بھی وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کام کافی ہو چکا ہے، اب وہ نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔