وزیراعظم شہبازشریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کا ایف بی آر کی تجویز پر نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا
اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ذرائع ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دینے پر نوٹس لیا ہے اور ایف بی آر کی تجویز پر غور کرنے کیلئے اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران بندرگاہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی
اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر گرفتاری کے قانون پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
فنانس بل میں تجویز کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی مخالفت
یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس میں بھی اس ترمیم کی مخالفت کی گئی ہے۔








