لیسکو کی کھلی کچہریاں، 1406 شکایات موصول،صارفین کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے: سی ای او رمضان بٹ

کھلی کچہریوں کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر کے لیسکو دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی 1406 شکایات موصول ہوئیں۔
شکایات کا ازالہ
لیسکو حکام نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1405 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا۔ کھلی کچہریوں کے دوران موصول ہونے والی شکایات کی تفصیل کچھ یوں ہے:
- اوور بلنگ: 7 شکایات
- خراب میٹرز: 18 شکایات
- بجلی بندش: 664 شکایات
- ٹرانسفارمرز خراب ہونے: 10 شکایات
- نئے کنکشن: 56 شکایات
- دیگر نوعیت کی شکایات: 551
صارفین کے مسائل کا فوری حل
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے: "صارفین کے مسائل کا فوری حل ہماری پہلی ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری حل خوش آئند بات ہے، امید ہے کہ پوری ٹیم آئندہ بھی اسی مستعدی سے کام کرے گی۔"