پنجاب کا 26-2025ء کیلئے 5335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایجی ٹیشن کی سیاست کا کبھی قائل نہ تھا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حمایت اور مخالفت کی جانی چاہیے، اور وہ ہاتھا پائی پر آگئے۔
وزیراعلیٰ کی بجٹ کی منظوری
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب
مریم نواز کا اجلاس میں خطاب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال
ترقیاتی فنڈز اور مالیاتی سکینڈلز
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست
عوام کی خدمت کے وعدے
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے، اس سال بھی زیادہ محنت کریں گے، 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12ہزار کلو میٹر تعمیر و توسیع بڑا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات امن و سکون اور سلامتی کا تقاضا کرتے ہیں: اتحادبین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے مفتی منیب الرحمان، ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر علماء کا خطاب
صفائی اور صحت کے منصوبے
مریم نواز نے کہا کہ عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا، ٹیکس بڑھانا آسان ہے، لیکن ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، دو چار بڑے پروجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، یہاں 94 نئے پروگرام لے کر آئے، اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے کے لیے اصول دنیا کے لیے وہی افغان شہریوں کے لیے بھی ہیں: طلال چودھری
تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا
انہوں نے کہا کہ اس سال اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے، 40 ہزار سے زائد گھر 40 سال میں بھی نہیں بن سکے تھے، عوام کی خدمت اور بھرپور تبدیلی کے لیے وقت بہت کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی چل… کیونکہ پاک ویلز کار میلہ ہو رہا ہے!
آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا، 740 ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈیلیور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدہ صورتحال، بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم
سینئر وزیر کی تشریحات
دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 47 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بجٹ میں کمی اور اضافہ
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک بجٹ ختم کر دیا گیا ہے، سود پر ادائیگیوں میں تیس فیصد کمی آئی ہے اور پچھلے سال کے مقابلے میں 17 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ بجٹ سرپلس رکھا گیا ہے。








