بارکھان بلوچستان کے علاقہ رکنی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،4 زخمی
دھماکہ کا واقعہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بارکھان بلوچستان کے علاقے رکنی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ سکیم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، چشتیاں میں 666 پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو ڈیرہ غازیخان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔








