امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں: مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری
انصاف اور امن کی تلاش
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہے تو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی نعشوں سے بلند ہوئیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی، خواجہ آصف
انسانیت کی آواز
انہوں نے کہا کہ کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی نعشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟ جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے نہ رہیں بلکہ حق، سچ اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر فورس کا فائٹر طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا
خون کا رنگ اور ایکسانیت
مشعال ملک نے مزید کہا کہ خون کا رنگ سب کا ایک جیسا ہوتا ہے چاہے وہ کسی فلسطینی کا ہو یا کسی اسرائیلی کا، جب غزہ جل رہا تھا دنیا خاموش کیوں تھی، مظلوم کی چیخیں قوم اور مذہب نہیں دیکھتیں، صرف انصاف مانگتی ہیں، ہر ماں کا دکھ ایک جیسا، ہر آنکھ کا آنسو ایک جیسا ہوتا ہے۔
دوہرا معیار اور انسانی تقاضے
مشعال ملک نے مزید کہا کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں، کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے، دوہرا معیار انصاف کو قتل کرتا ہے، کیا دنیا تیار ہے اپنی خاموشی کا حساب دینے کو؟








