اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: نواز شریف
نواز شریف کا بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
پاکستان کی ایٹمی حیثیت
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے یہ کہا کہ "پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کےلیے نہیں بلکہ امن کےلیے بنایا ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔"
معاشی بہتری کی اُمید
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلے تو صرف تنزلی تھی۔








