ایران کے پاس کیا آپشنز ہیں اور طویل جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

ایران اور اسرائیل کے درمیان تصادم

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ تصادم نے خطے کو غیر معمولی کشیدگی میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں ایران اسرائیلی حملوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ممکنہ فوجی اور سفارتی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ پچھلے تین دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 240 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایرانی عسکری قیادت کے کئی اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر وہ تباہ کن حملے کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفہ جیسے بڑے اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا، جس سے اسرائیل میں غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ اگرچہ دونوں فریقین کی جانب سے معلومات کی جنگ بھی جاری ہے، تاہم اس تصادم میں ہونے والے حقیقی نقصانات کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ، 7 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایران کا میزائل پروگرام

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا میزائل پروگرام رکھتا ہے، جس کے پاس ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران کئی ہفتوں تک اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسرائیل کے لیے ایک نیا اور سخت تجربہ ہوگا۔ اسرائیل جو اب تک نسبتاً کمزور عسکری گروہوں کے حملوں کا عادی تھا، اب ایک باقاعدہ ریاست کی جانب سے براہِ راست حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا

ایرانی میزائلوں کی طاقت

ایران نے اپنے جدید میزائلوں کی طاقت بھی اس جنگ میں پہلی مرتبہ ظاہر کی ہے۔ مثلاً "حاج قاسم" میزائل جو پہلی بار اتوار کو استعمال ہوا، اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا کہ یہ میزائل پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور اور تیز رفتار تھے۔ اگرچہ ایران کے پاس ان جدید میزائلوں کی تعداد محدود ہے، تاہم اس کے پاس موجود روایتی میزائل اور ہزاروں ڈرونز کے باعث وہ مختصر مدت میں اسرائیل کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا

امریکی اڈوں پر حملے کے نتائج

ایران کے لیے امریکی اڈوں پر حملہ ایک انتہائی خطرناک راستہ ہوگا، جسے ایرانی قیادت، بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہر صورت میں ٹالنا چاہیں گے۔ کیونکہ ایسا اقدام امریکہ کو اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑنے کا بہانہ دے سکتا ہے، جس سے ایران کے جوہری پروگرام سمیت اس کے دیگر اہم اثاثے شدید خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ظہرانہ

خلیجی ممالک کے موقف

ایران کو یہ بھی ادراک ہے کہ خلیجی ممالک جیسے کویت، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ جہاں امریکی اڈے واقع ہیں، ایران کے کھلے دشمن نہیں ہیں۔ ان ممالک کو کسی تنازع میں گھسیٹنے سے نہ صرف ایران کے لیے سفارتی راستے بند ہو سکتے ہیں بلکہ علاقائی تنہائی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی

آبنائے ہرمز کی بندش

ایران کے پاس ایک اور بڑا آپشن آبنائے ہرمز کی بندش ہے، جو اس کے لیے ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر ایران یہ راستہ بند کر دیتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی رسد بری طرح متاثر ہوگی اور قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں صرف کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 78 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟

جنگ بندی کے امکانات

تاہم ایران کو یہ بھی معلوم ہے کہ جنگ کا طویل ہونا اس کی معیشت، اندرونی استحکام اور سیاسی صورتحال کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ اشارے دیے جا رہے ہیں کہ اگر اسرائیل حملے روک دے تو وہ بھی جنگ بندی پر آمادہ ہے اور امریکہ سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو بیان دیا کہ "اگر اسرائیلی حملے بند ہو جائیں تو ہم فطری طور پر اس کا جواب بھی روک دیں گے۔"

سفارتی راستے کی اہمیت

اگر کوئی معاہدہ ممکن ہوا تو غالب امکان یہی ہے کہ وہ امریکہ کی ثالثی سے ہی ہوگا۔ ایران کے لیے یہی سب سے محفوظ راستہ ہوگا کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرے، کیونکہ فوجی محاذ پر اگرچہ ایران نے اپنی طاقت ثابت کی ہے، لیکن طویل جنگ اس کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...