آپریشن بنیان المؔرصوص کے ہیروز کے نام
ایثار کی مثال
ڈٹ کر ہیں کھڑے دیکھئے کہسار کی صورت
اک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے کرسمس بازار میں کار سوار نے ہجوم پر کار چڑھا دی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی
دشمن پر وار
بجلی کی طرح گرتا ہے دشمن کے سروں پر
ہر ایک جواں حیدری تلوار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں
فتح کی علامت
الفتح کی برسات میں دنیا نے یہ دیکھا
رافیل گرے ریت کی دیوار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کے بعد بھارت نے اپنا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی
محبت کا پیغام
کشمیر سے ہے کتنی محبت یہ نہ پوچھو
جی جان سے پیارا ہے یہ دلدار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
سیاست میں شہباز
میدانِ سیاست میں یہ شہباز ہمارا
پرواز کرے دیکھئیے طیار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
بھٹو کی نسل
بھٹو کے نواسے میں نظر آتا ہے بھٹو
گفتار میں پوشیدہ ہے کردار کی صورت
قافلہ سالار
صد شکر کہ اس راہ وفا میں ہمیں وامقٓ
عاصم ہے ملا قافلہ سالار کی صورت
وقار نسیم وامقٓ








