نینتھ یاہو دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے: برطانوی نژاد ایرانی صحافی
ایرانی صحافی کی رائے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور نے کہا ہےکہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پورٹ بندر عباس پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی
نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرسٹین امان نے کہا کہ نیتن یاہو کو کبھی بھی ڈپلومیسی پر یقین نہیں تھا اور وہ دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے: علیمہ خان کھل کر بول پڑیں
ٹرمپ کی ناکام خارجہ پالیسی
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی نے نیتن یاہو کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔
مذاکرات کا عدم اعتماد
امان پور نے مزید کہا کہ ایران پُر اعتماد تھا کہ امریکا سے اتوار کو نیوکلیئر معاملے پر ڈیل ہوجائے گی، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مذاکرات کے لیے 60 دن دیں اور 61 ویں روز حملہ کردیا جائے۔








