ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں سے ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے بات کی ہے: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر کا بیان
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی7 رہنماؤں کو ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے موقف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں میکرون نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جی7 رہنماؤں کو بتایا کہ ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم
سابقہ مذاکرات کی تیاری
انہوں نے کہا کہ سیز فائر طے پاگئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا
امریکہ کی توجہ
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، اب دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
ٹرمپ کا موقف
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پر جی7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔